جمعرات, فروری 13, 2025

شیخوپورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے چوری کر لیا گیا۔

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے چوری کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، احسن اقبال شیخوپورہ میں ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شریک تھے، اس دوران کسی نے ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے موبائل فون کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب