منگل, فروری 11, 2025

سعودی عرب اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے ایک تاریخ ساز معاہدے پر کام کر رہے ہیں: مائیکل رتنی 

سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ ایک تاریخ ساز معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی سفیر نے عرب اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ دونوں ممالک معاہدے کے اہم نکات کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ معاہدہ جلد مکمل ہو جائے گا۔

مائیکل رتنی نے وضاحت کی کہ یہ معاہدہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم سمجھوتہ ہوگا، جس میں دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے اور اقتصادی روابط قائم کرنے کی بات بھی شامل ہے، اور ہمیں مل کر اسے حتمی شکل دینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب