وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی او سی ایچ اے رپورٹ پر عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ اسرائیلی نسل کشی اور فلسطینیوں کی غذائی قلت کے مسائل کا واضح ثبوت ہے، اور اسرائیل فلسطینی بچوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
شہباز شریف نے بیان دیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کو ختم کرنے پر مصر ہے، اور 322 دن سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اور اگر اسرائیل کو جوابدہ نہ کیا گیا تو عالمی ادارے بھی اس کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینیوں، خاص طور پر بچوں، کے لیے خوراک کی ترسیل کو تیز کرے گا۔