بدھ, فروری 12, 2025

رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب فوراً روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے کی نگرانی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی، اور 5 لاپتہ ہو گئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ لانچرز سے حملہ کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے لاپتہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مؤثر آپریشن کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب