پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی کو شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
قاضی انور نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو آج بلایا ہے اور شکیل خان کے تمام ثبوت ان دونوں اور میڈیا کو دکھانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
جلسہ منسوخی کے بارے میں قاضی انور نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ انہیں تشویش تھی کہ جلسہ مذہبی جماعتوں کے احتجاج کو متاثر کر سکتا ہے۔