کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی باقاعدہ طور پر قبول کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ نائب صدر کے طور پر ٹم والز کو منتخب کیا گیا ہے، جنہوں نے 2006 میں سیاست کا آغاز کیا تھا اور ایک زیرک ری پبلکن رکن کانگریس کو شکست دی تھی۔
اس موقع پر کملا ہیرس نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ وائٹ ہاؤس میں واپس آئے تو یہ خطرناک ہوگا کیونکہ وہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والے انتہا پسندوں کو آزاد کر دیں گے۔
ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، کملا ہیرس نے کہا کہ اب غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ تباہ کن اور دل کو توڑ دینے والا ہے، اور وہ اور صدر جوبائیڈن اس جنگ کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔