منگل, فروری 11, 2025

بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ، حسینہ واجد بھی نامزد

بنگلا دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، شکیب الحسن پر ڈھاکا میں ایک گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام ہے۔ مقتول کے والد نے ڈھاکا پولیس اسٹیشن میں شکیب الحسن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، شکیب الحسن کے ساتھ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا نام بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو طلبا کے احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں، جہاں وہ ابھی تک قیام پذیر ہیں۔ شکیب الحسن اس وقت پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب