لاہور کی ایک عدالت نے برطانیہ میں ہنگاموں کی وجہ بننے والی فیک نیوز کے الزام میں گرفتار ملزم فرحان آصف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
ایف آئی اے نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم فرحان آصف کو سخت سکیورٹی کے ساتھ ضلع کچہری میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کا ریمانڈ 4 روز کے لیے بڑھا دیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پولیس نے فرحان آصف کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا تھا اور تفتیش میں فیک نیوز پھیلانے میں ملوث پایا گیا۔