پاکستان کے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا 5 سال پرانا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوبی وزیرستان کے سفیان محسود نے بھارت کا مشکل ترین ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا، جس کے بعد وہ پاکستان کے کم عمر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔
سفیان نے بھارت کے ایم وی ارجن پریان کا “سافٹیسٹ ٹائم ٹو کلمب اراؤنڈ پرسن” کا 9.78 سیکنڈز کا ریکارڈ 7.87 سیکنڈز میں توڑ دیا۔
سفیان نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ ریکارڈ بہت مشکل اور چیلنجنگ تھا، اور اسے “کوالا چیلنج” بھی کہا جاتا ہے جو کووڈ کے دوران کافی مشہور ہوا تھا۔
یاد رہے کہ سفیان، پاکستان کے پہلے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔