بدھ, فروری 12, 2025

بونا راست پاکستانیوں کو عرب ممالک سے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کے نظام ‘بونا راست’ کو ایک اہم منصوبہ قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں بونا راست کے نفاذ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ نظام پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان ایک بڑا قدم ہے، جو پاکستانی شہریوں کو عرب ممالک سے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا اور حوالہ اور ہنڈی جیسے غیر قانونی ذرائع کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت بونا سے منسلک کیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے کے ذریعے تمام پاکستانی شفاف اور مؤثر طریقے سے محفوظ اور آسانی سے رقوم منتقل کر سکیں گے، جس سے غیر روایتی چینلز کا خاتمہ ہوگا۔

شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر میں بڑی اصلاحات کی جا رہی ہیں اور اس عمل میں میلنڈا فاؤنڈیشن اور میکنزی کا تعاون حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب