پیر, فروری 10, 2025

321 ارب روپے کے ٹی بلز حکومت نے فروخت کر دیے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق، حکومت نے نیلامی میں 321 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ٹی بلز کی نیلامی کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق، حکومت نے 3 ماہ کے 52 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کیے، جن کی کٹ آف ییلڈ 1.48 فیصد کمی کے بعد 17.49 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 ماہ کے 144 ارب روپے مالیت کے بلز بھی فروخت کیے، جن کی کٹ آف ییلڈ 1.01 فیصد کمی کے بعد 17.74 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ، حکومت نے 12 ماہ کے 125 ارب روپے مالیت کے بلز بھی نیلام کیے، جن کی کٹ آف ییلڈ 74 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 16.99 فیصد رہی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب