بدھ, فروری 12, 2025

ملک بھر کےمختلف ایئرپورٹس پر 26 غیر ملکی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوگئی۔

ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر 26 غیر ملکی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی دو پروازیں ساڑھے چار گھنٹے، دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے، دمشق سے کراچی کی غیر ملکی پرواز دو گھنٹے، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز شیڈول سے آٹھ گھنٹے، اور لاہور سے جدہ، استنبول، اور کویت سٹی جانے والی چار پروازیں ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہیں۔

بحرین سے سیالکوٹ کی غیر ملکی پرواز دو گھنٹے، اسلام آباد سے جدہ کی پرواز تین گھنٹے، اسلام آباد سے بحرین کی گلف ایئر کی پرواز ایک گھنٹہ، پی آئی اے کی اسلام آباد سے کوالالمپور کی پرواز ایک گھنٹہ، اور اسلام آباد سے شارجہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب