بدھ, فروری 12, 2025

اداروں سے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے مسئلے کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام پر ایک جائزہ اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی اور اسمگلنگ کی روک تھام اور اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں، اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں، اور خوشی کی بات ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے ایف بی آر، وزارت داخلہ، اور دیگر اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، اور تمام اداروں سے کہا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب