بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن پوپن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے ناظم الحسن پوپن کے استعفے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق، ناظم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے قریبی حلقے میں شامل تھے اور وزیر کھیل کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد ہلاکتوں کے بعد، بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کا شکار ہوئیں اور استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئیں۔
شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار کے بعد، آرمی چیف نے ملک کی قیادت سنبھالی اور نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی۔