پیر, فروری 10, 2025

پاکستان اور بنگلادیش کے میچ سے پہلے بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوگئی: پنڈی ٹیسٹ

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں آج صبح تیز بارش ہوئی، جس کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔ ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ امپائرز کے ساتھ پچ پر موجود ہیں۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گراؤنڈز مین نے آؤٹ فیلڈ سے کوورز ہٹانا شروع کر دیے ہیں، اور جلد ہی انسپیکشن کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

شان مسعود پہلی بار ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب