منگل, فروری 11, 2025

تین دن کا سوچ کر تین سال میں بھی روس یوکرین پر قبضہ نہ کر سکا: جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے سے پہلے سوچا تھا کہ وہ اسے صرف تین دن میں فتح کر لے گا، لیکن آج تین سال گزرنے کے باوجود یوکرین آزاد ہے۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے الوداعی خطاب میں، بائیڈن نے روسی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے حریف سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کڑی سرزنش کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس نے انتباہ کے باوجود یوکرین پر حملہ کیا اور تین سال گزر جانے کے باوجود حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن ابھی تک اسے کوئی مؤثر کامیابی نہیں ملی۔ بائیڈن نے مزید کہا کہ روس کو یقین تھا کہ وہ یوکرین کو صرف تین دن میں زیر کر لے گا، لیکن تین سال گزرنے کے باوجود یوکرین آزاد اور مضبوط مزاحمت کر رہا ہے۔

انہوں نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی تعریف بھی کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب