امریکی شہری ڈیوڈ رش باضابطہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرنے والے فرد بن گئے ہیں۔
ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اطالوی شہری سلویو صبا کے 180 ریکارڈز کو توڑنے کا ہدف رکھا تھا۔ ڈیوڈ نے مجموعی طور پر 181 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے، جن میں سے آخری ریکارڈ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ البم سی ڈیز توڑنے کا تھا۔
ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سلویو صبا کے 180 ریکارڈز سے آگے رہ سکیں۔