بدھ, فروری 12, 2025

عمران خان کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کے درمیان اڈیالہ جیل میں تکرار

عمران خان کی بہن علیمہ خان، بشریٰ بی بی، اور ان کی بیٹیوں کے درمیان اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران تکرار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق، جیل میں خواتین کے شور شرابے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب عمران خان صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ جیل کے فیملی پورشن میں شور شرابے کی آوازیں بلند ہوئیں، جن میں خواتین کی آوازیں بھی شامل تھیں۔

جیل ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ علیمہ خان، بشریٰ بی بی، اور ان کی بیٹیوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ علیمہ خان نے عدالت میں ایک خاتون وکیل کے بارے میں بات کی، جس پر بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی نے جوابی جملے کہے۔ اس بحث کے دوران دونوں خواتین کے درمیان شدید جملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے بشریٰ بی بی کی کم عمر نواسی بھی رونے لگی۔

عمران خان نے خواتین کے شور شرابے کی وجہ سے اپنی گفتگو میں تین بار وقفہ بھی دیا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب