بدھ, فروری 12, 2025

ہم خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی فراہم کر رہے ہیں: وزیر توانائی کا اعتراف

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت ایک سے دو ماہ میں آئی پی پیز کے حوالے سے خوشخبریاں دے گی۔

اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز کے مسئلے پر حکومت اور خفیہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں اور جلد مثبت نتائج ملیں گے۔

اویس لغاری نے وضاحت کی کہ پاکستان کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 45 ہزار نہیں بلکہ 29 ہزار میگاواٹ ہے، جبکہ طلب صرف 7 ہزار میگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1845 میگاواٹ کی اضافی گنجائش کی سالانہ لاگت 50 ارب روپے ہے، جو کہ لوڈشیڈنگ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سال بھر 10 فیصد لوڈشیڈنگ برداشت کی جائے تو 100 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ وزیر توانائی نے تسلیم کیا کہ پاکستان خطے میں سب سے مہنگی بجلی فراہم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب