جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی آئندہ اپنی تحریک بغیر کسی سیاسی اتحاد کے چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی اتحادوں کے تجربات مثبت نہیں رہے، اور وہ مزید کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے داخلی معاملات کو اب سنجیدگی سے لیا ہے، اور اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے۔