منگل, فروری 11, 2025

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ پنڈی اسٹیڈیم میں گفتگو کے دوران جذباتی ہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھوراسنگھے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کے دوران جذباتی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ مجھے اپنا کنٹریکٹ پورا کرنا ہے۔

چندیکا ہتھوراسنگھے نے کہا کہ اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تو میں اسے قبول کروں گا۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی پر تشویش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتاق احمد کو 1998 سے جانتا ہوں اور ان کی بنگلادیش کی کوچنگ میں شمولیت اہم ہے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اور بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے۔ پاکستان نے سلیکشن میں اسپنرز کو شامل نہیں کیا، جبکہ بنگلادیش کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز اور دو اسپن آل راؤنڈرز موجود ہیں۔

چندیکا ہتھوراسنگھے کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے بنگلادیش اے کا دورہ شیڈول کیا۔ کنڈیشن کے بجائے میرٹ پر اسپنرز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا، اور لاہور میں بھی تین دن بھرپور پریکٹس کی گئی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب