پیر, فروری 10, 2025

کیشو مہاراج جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے

کیشو مہاراج نے 64 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ کر جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ اسپنر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

نومبر 2016 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مہاراج نے اب تک 52 میچوں میں 171 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

34 سالہ اسپنر نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 45 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، اور پروٹیز نے یہ میچ 40 رنز سے جیت کر سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔

مہاراج نے 171 وکٹوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ اسپنر کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، اس سے قبل 1960 میں ریٹائر ہونے والے ہگ ٹیفیلڈ نے 37 ٹیسٹ میچوں میں 170 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ڈیل اسٹین 93 ٹیسٹ میں 439 وکٹوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب فاسٹ بولر ہیں، جبکہ شان پولاک (421)، مکھایا این تینی (390)، ایلن ڈونلڈ (330)، مورن مورکل (309)، کیگاسو ربادا (299)، جیک کیلس (291)، اور ورنون فیلینڈر (224) بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب