منگل, فروری 11, 2025

خیبرپختونخوا میں بجلی کی قیمت کم نہ کی گئی تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے: ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سستی بجلی پیدا کر رہا ہے، لیکن 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف پنجاب کو دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خیبر پختونخوا میں بجلی کے نرخ کم نہ کیے گئے تو ایک ماہ بعد اسلام آباد کا رخ کر کے دھرنا دیا جائے گا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ جہاں آئی پی پیز کی بھرمار ہے، وہاں ووٹ بینک کے لیے بجلی کے بلوں میں کمی کی جا رہی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں آئی پی پیز سے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو رہی، تو عوام ان کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا حق ہے کہ بجلی کے نرخوں کا تعین پیداواری لاگت کے مطابق کیا جائے، اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ بجلی اور گیس کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

تین روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان اقدامات کی تعریف کی تھی، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ نواز شریف عوام کے درد کا احساس رکھتے ہیں اور ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب