منگل, فروری 11, 2025

عورت ہوتا تو پردہ کرتا میک آپ سے اسان پردہ ہے: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے مسلمان خواتین کے پردہ کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ خواتین ہزاروں برسوں سے پردہ کرتی آئی ہیں، اور اگر وہ پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں اس معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں عورت ہوتا تو پردہ کرنا میرے لیے میک اپ سے زیادہ آسان ہوتا۔

یہ ویڈیو آٹھ سال پرانی ہے اور اسے امریکی میڈیا چینل سی این این نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور اس وقت انتخابی مہم میں بھرپور سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب