منگل, فروری 11, 2025

دو ہفتوں میں 10 لاکھ سیاہوں نے تھر کا رخ کیا

ڈگری ٹاؤن کمیٹی کے کونسلر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد اظہر آرائیں نے “جنگ” سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے سرسبز صحرا تھرپارکر میں جشن یوم آزادی کے موقع سمیت گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دس لاکھ سے زائد سیاحوں نے وزٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا صحرا دبئی کے صحرا سے زیادہ خوبصورت اور دلکش ہے، اور یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

اظہر آرائیں نے مزید کہا کہ سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کا تھرپارکر کا رخ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت نے تھرپارکر کو باقی سندھ سے ملانے کے لیے بہترین روڈ سسٹم بنایا ہے، جس میں اکثر سڑکیں اعلیٰ معیار کی ہیں۔ ساتھ ہی، سندھ حکومت کے سیاحت اور ثقافت کے محکمے نے بھی سیاحوں کی مدد کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جس پر پیپلز پارٹی کی حکومت کی تعریف کی جانی چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحرائے تھرپارکر کو نیشنل پارک کا درجہ دے کر سیاحت کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں اور یہاں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی لگا کر نایاب جانوروں اور پرندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب