اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو ایک خط لکھا جس میں بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اور جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ممکن نہیں ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جیل میں سیکیورٹی مسائل اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے کی سماعت بھی ہونی ہے، جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کرنا مشکل ہے۔
وکلاء صفائی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے خط کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا، اور کہا کہ عدالتی احکامات کے سامنے اس خط کا کوئی قانونی اثر نہیں ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا۔ آج انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت مقرر کی تھی۔