پیر, فروری 10, 2025

بنگلادیشی بولر شرف الاسلام نے کہا ہے کہ بابر ان کے فیورٹ کھلاڑی ہیں اور انہیں آؤٹ کرنے پر خوشی ہوگی۔

بنگلادیشی فاسٹ بولر شرف الاسلام نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اور دونوں ٹیمیں اس سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز گرین شرٹس نے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی جبکہ بنگلا دیشی ٹیم نے لاہور میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن مکمل کیا، اور آج خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرف الاسلام نے کہا کہ بابر اعظم ان کے پسندیدہ بیٹسمین ہیں اور انہیں آؤٹ کرنے پر خوشی ہوگی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب