پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچ دنوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بارشوں کی وجہ سے گراؤنڈز مین نے ابھی تک پچ پر کام شروع نہیں کیا، اور راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کا انتخاب ابھی تک نہیں ہوا ہے۔
یہ ٹیسٹ میچ 21 اگست سے شروع ہوگا۔