منگل, فروری 11, 2025

تحقیق کے مطابق، والدین کا بچوں سے مزاح کرنا، تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بظاہر معمولی نظر آنے والے لطیفے اور مزاح بچوں اور والدین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کی پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، والدین کا مزاح نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوتا ہے بلکہ یہ والدین اور بچوں کے تعلقات کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔

پروفیسر بنجمن لیوی کے مطابق، “مزاح علمی لچک کو فروغ دینے، تناؤ کو کم کرنے، اور تخلیقی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔”

محققین نے والدین کے مزاح اور بچوں کی پرورش کے طریقوں کے درمیان ایک تعلق بھی دریافت کیا۔ اس تحقیق میں 18 سے 45 سال کی عمر کے 312 افراد نے حصہ لیا، جس میں نصف سے زیادہ نے بتایا کہ ان کے والدین ہنسی مذاق کرتے تھے، اور 71.8 فیصد نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مزاح بچوں کی پرورش میں والدین کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ 50.5 فیصد افراد نے اپنے والدین کے ساتھ اچھے تعلقات کی اطلاع دی، جبکہ 44.2 فیصد نے محسوس کیا کہ ان کے والدین نے ان کی پرورش میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے برعکس، صرف 2.9 فیصد افراد نے بتایا کہ ان کے والدین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اور 3.6 فیصد نے محسوس کیا کہ ان کے والدین ان کی پرورش میں مؤثر ثابت ہوئے۔

پروفیسر بنجمن لیوی نے تحقیق کے اختتام پر امید ظاہر کی کہ والدین اپنے بچوں کی پرورش میں طنز و مزاح کو ایک مؤثر طریقے کے طور پر اپنائیں، نہ کہ صرف اپنے تناؤ کو کم کرنے کے لیے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب