منگل, فروری 11, 2025

اپر کوہستان میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں جاگرے۔

اپر کوہستان کے برسین علاقے میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے تین افراد دریا میں جا گرے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیاح چیئرلفٹ کی سیر سے لطف اندوز ہو رہے تھے، اچانک رسی ٹوٹ گئی اور تینوں افراد دریا میں جا گرے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دریا میں گرنے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں پولیس کے ساتھ مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب