منگل, فروری 11, 2025

ویڈیو گیم کی لت کا شکار نوجوان نے ماں کی ڈانٹ سے بچنے کے لیے پھندہ لگایا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔

آج کل بچوں اور نوجوانوں میں ویڈیو گیمز کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، جس کی لت انہیں 24 گھنٹے اسکرین کے سامنے رہنے پر مجبور کر دیتی ہے اور دیگر سرگرمیوں میں دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اترپردیش میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنی والدہ کی ویڈیو گیم کھیلنے پر ڈانٹنے کے بعد خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق، آنند کشور نامی لڑکا دسویں جماعت کا طالب علم تھا جو ویڈیو گیمز کی وجہ سے اپنی پڑھائی میں مشکل کا سامنا کر رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک دن اس کی والدہ نے اسے سختی سے ڈانٹا اور گیم چھوڑ کر کوچنگ کلاسز میں جانے کا کہا، جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔

آنند کے خاندان کے ایک رکن نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی والدہ کو ڈرانے کے لیے گلے میں پھندا لگایا تھا، جو غلطی سے تنگ ہو گیا اور اس کے گلے میں پھنس گیا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب