کوئٹہ کے لیاقت بازار کے قریب ایک دکان پر دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق، دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔