منگل, فروری 11, 2025

77 سال کی بیماریوں سے نجات اور پاور سیکٹر و ایف بی آر کی بحالی ترجیحات میں شامل ہیں:وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی ترقی کے لیے پاور سیکٹر اور ایف بی آر کی بحالی کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔

کابینہ اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ صنعت اور زراعت کی بحالی کے لیے پیداواری لاگت کم کرنا ضروری ہے، جس میں بجلی کی قیمتوں کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیداواری لاگت کم کیے بغیر برآمدات میں اضافہ مشکل ہوگا، اور ایف بی آر کی بحالی کے بغیر مالی استحکام اور ترقی ممکن نہیں۔

وزیر اعظم نے گورننس میں بہتری کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارتیں پیپر لیس ہوں اور کاروبار کی ترقی کے لیے متحرک رہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم بحران سے نکل کر کامیابی حاصل کریں تو سب کو اس کا کریڈٹ ملے گا، اور ہمیں 77 سال کی بیماریوں سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب