وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس نئی ترمیم کے بعد شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، جس طرح شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ کا اجرا ممکن ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ملک بھر میں قومی بینک کی کسی بھی شاخ میں پاسپورٹ فیس جمع کروائی جا سکے گی۔
مزید یہ کہ وزارت داخلہ نے پاسپورٹ قوانین میں ترمیم کی سمری کابینہ کو بھیج دی ہے، اور کابینہ کی منظوری کے بعد اس میں ترمیم کردی جائے گی۔