دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک مارا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمبین عرف شہک مختلف دہشتگرد کارروائیوں، فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے ساتھیوں کے قتل میں ملوث تھا۔
مزید بتایا گیا کہ شمبین عرف شہک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔