پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
ارشد ندیم کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے اور پاکستانی اپنے ہیرو کے گرمجوشی سے استقبال کے منتظر ہیں۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات ایک بجے استنبول کے راستے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور حکومتی شخصیات ان کا استقبال کریں گی۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین کے مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، اور پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی نے اکیلا ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
ارشد ندیم کی کامیابی پر جہاں پوری قوم خوش ہے، وہیں ان پر انعامات کی بارش بھی ہو رہی ہے۔