اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیٹے کو آئی فون نہ دینے کی وجہ بتا دی۔
سوشل میڈیا پر رونالڈو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو آئی فون نہ دینے کی وضاحت کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں رونالڈو کہہ رہے ہیں کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو آئی فون نہیں دیا۔ میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والا ایتھلیٹ ہوں اور فینز اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں جونیئر رونالڈو کو سوشل میڈیا سے کیوں دور رکھتا ہوں۔
رونالڈو نے بتایا کہ 2020 میں میرے بیٹے نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہو گئے تھے۔ جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے فوراً اس سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروایا۔ اب وہ 14 سال کا ہو چکا ہے اور اس کے پاس ابھی بھی آئی فون نہیں ہے۔
رونالڈو نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ جونیئر رونالڈو محنت کی اہمیت کو سمجھے۔
مزید برآں، رونالڈو نے کہا کہ جب جونیئر رونالڈو ٹریننگ کرتا ہے تو وہ بہت زیادہ سوڈا پینے اور صحت مند خوراک کے بجائے آلو کے چپس کھانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔
رونالڈو نے کہا کہ اپنے بیٹے کو آئی فون دینے کا مطلب ہے کہ اس کی قابلیت تک پہنچنے کے لیے مشکلات پیدا کی جائیں گی۔ میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا ٹیکنالوجی کا عادی بنے، اسی وجہ سے میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب میں اسے آئی فون دوں گا۔