بدھ, فروری 12, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کو گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا گزٹ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل دو روز قبل قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا، جبکہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی اسے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

دوسری جانب، گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب