پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کی جائیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر پی ٹی آئی کے افراد 9 مئی کے واقعات میں ملوث پائے گئے تو وہ معافی مانگیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو انہیں پارٹی سے نکال دیں گے اور سزا دلائیں گے۔
عمران خان نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ رینجرز نے انہیں گھسیٹا، اور سوال اٹھایا کہ کیا عالمی سطح پر مقبول شخصیت کی کوئی عزت نہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا آپ کا حق نہیں ہے کہ مجھ سے معافی مانگیں؟
یاد رہے کہ عمران خان نے حال ہی میں کہا تھا کہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم ہونے تک حکومت یا فوج سے عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔