پیر, فروری 10, 2025

پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی آسٹریلین ہاکی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی آسٹریلین ہاکی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلین اولمپکس کمیٹی نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے، تاہم کھلاڑی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

فرانسیسی رپورٹر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو کوکین خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 19 سالہ کوکین فروش اور 28 سالہ آسٹریلوی خریدار دونوں کو پیرس میں حراست میں لیا گیا۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق خریدار آسٹریلین ہاکی ٹیم کا رکن ہے۔ دوسری جانب، آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گرفتار کھلاڑی ٹیم کے اسٹرائیکر ٹام کریگ ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلین ہاکی ٹیم کو پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ٹام کریگ 2021 کے اولمپکس کی سلور میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب