پیر, فروری 10, 2025

لاہور: سرحد پار ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور سے سرحد پار منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، لاہور کے علاقے باٹا پور سے گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت احسن علی کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرون کے ذریعے منشیات سرحد پار بھجواتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم احسن علی سے ڈرون اور منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب