پیر, فروری 10, 2025

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر چیف جسٹس نے ہزاروں مربع فٹ خاندانی زمین قوم کے نام وقف کردی۔

اسلام آباد: پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ نے بلوچستان حکومت کو ہزاروں مربع فٹ زمین عطیہ کی ہے۔

قاضی خاندان نے 31,680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک خط بھیج دیا ہے، جس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط ہیں۔

خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ عطیہ کی گئی زمین زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کے قریب واقع ہے۔

خط کے مطابق، یہ اراضی عوام کے مفاد کے لیے ماحولیاتی سینٹر کے طور پر استعمال کی جائے گی اور 14 اگست سے حکومت کے حوالے کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب