پیر, فروری 10, 2025

اولمپک میڈل جیتنے والی کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کرنے والا خوش قسمت شخص

اولمپک گولڈ میڈل جیتنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ خاص کیا ہو سکتا ہے؟

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد فوراً شادی کی پیشکش ملنا یقیناً ایک شاندار لمحہ ہوگا۔

یہی کچھ چین کی بیڈمنٹن کھلاڑی ہوانگ یاچیونگ کے ساتھ ہوا۔ 2 اگست کو ہوانگ یاچیونگ نے زینگ سوائی کے ساتھ پیرس اولمپکس میں بیڈمنٹن کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔

جب وہ میڈل حاصل کرکے واپس جا رہی تھیں، تو ایک اور چینی کھلاڑی، لیو یوچین، نے انہیں راستے میں ایک خاص سرپرائز دیا۔ لیو یوچین، جو ٹوکیو اولمپکس میں بیڈمنٹن کے مینز ڈبلز ایونٹ میں سلور میڈل جیت چکے تھے، نے ہوانگ یاچیونگ کو روک کر جیب سے ایک انگوٹھی نکالی، ایک گھٹنے کے بل بیٹھے اور شادی کی پیشکش کی۔

ہوانگ یاچیونگ کے ہاتھ میں میڈل ملنے کی تقریب کے دوران ایک گلدستہ بھی تھا۔ لیو یوچین کی پیشکش پر ہوانگ یاچیونگ نے فوراً قبول کیا، اور اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا جبکہ موجود ہجوم نے خوشی کے نعرے لگائے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اولمپکس میں کسی ایتھلیٹ نے ساتھی کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کی ہو۔ پیرس اولمپکس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ارجنٹینا کی مینز ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلوسیمونیٹ نے اپنی ہاکی کھلاڑی ماریہ کمپوئے کو شادی کی پیشکش اولمپکس کے آغاز سے قبل کی تھی۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب