پیر, فروری 10, 2025

مداح نے بھارتی اداکار کو ترک اولمپک شوٹر سمجھ کر مبارکباد دے دی، اداکار کا ردعمل

بھارتی مداح نے سوشل میڈیا پر ترک اولمپک شوٹر یوسف ڈیکیک کی بجائے غلطی سے بھارتی اداکار عادل حسین کو مبارکباد دے دی، جس پر عادل حسین نے ردعمل دیا۔

ایک مداح نے عادل حسین کو یوسف ڈیکیک سمجھتے ہوئے پیرس اولمپک 2024 میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس پر عادل حسین نے ایکس پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا، “کاش کہ یہ سچ ہوتا، لیکن مجھے ابھی اس کی پریکٹس کی ضرورت ہے۔”

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد عادل حسین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ہے، شاید صارف نے مزاح کے لیے ایسا کیا تھا، اس لیے وہ حیران یا متعجب نہیں ہوئے۔

ممکن ہے کہ صارف نے اداکار اور ایتھلیٹ کی مشابہت کی وجہ سے یہ مزاحیہ ٹوئٹ کی ہو۔

یاد رہے کہ یوسف ڈیکیک کی پیرس اولمپکس میں 10 میٹر پسٹل مکسڈ مقابلے کے دوران جیب میں ایک ہاتھ ڈالے، دونوں آنکھیں کھول کر نشانہ لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یوسف ڈیکیک اور ان کی شوٹنگ پارٹنر الیڈا ترح

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب