لاہور میں مرغی مزید مہنگی ہو گئی ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے فی کلو اضافہ ہو کر نئی قیمت 423 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 377 روپے فی کلو تھا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 292 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے پر برقرار ہے۔
لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری نرخ بھی جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق، پیاز درجہ اول کی قیمت 85 روپے فی کلو، آلو 75 روپے فی کلو، ٹماٹر 45 روپے فی کلو، سبز مرچ 75 روپے فی کلو، ادرک 570 روپے فی کلو، اور لہسن 640 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔