منگل, فروری 11, 2025

اے این ایف کی 9 کارروائیاں: 45 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 9 کارروائیوں میں 45 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، ملتان، قصور، کوئٹہ، میانوالی اور اٹک میں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 13 کلو 770 گرام آئس، 10 کلو 400 گرام چرس، اور 8 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 7.7 کلو آئس، ملتان میں ملزم سے 13 کلو چرس اور 170 گرام آئس، پھول نگر قصور میں 2 ملزمان سے 8.4 کلو افیون، کوئٹہ میں دو کارروائیوں میں 2 ملزمان سے 5.4 کلو آئس، چشمہ روڈ میانوالی میں ملزم سے 4.8 کلو چرس، اور حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس اور پشاور میں کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب