منگل, فروری 11, 2025

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شاندار محل کیسا ہے

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے پاس 18 ملین ڈالر کے اثاثے ہیں۔ وہ مشرق وسطیٰ کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک کے رکن ہیں اور ان کے اثاثے 14 سے 18 ملین ڈالر کے درمیان ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 6 شادیاں کی ہیں اور ان کے 23 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا محل، زبیل پیلس، دنیا کا سب سے مہنگا اور لگژری محل تصور کیا جاتا ہے۔ یہ محل دبئی کے قلب میں تقریباً 15 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے اور دبئی کے شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی یہاں مقیم ہیں۔ زبیل پیلس میں 150 کمرے ہیں، جن میں ایک بڑا بال روم اور مہمانوں کی رہائش کا خاص انتظام شامل ہے۔ محل میں سوئمنگ پول، گھوڑوں کی دوڑ کے لئے ٹریک، اور نایاب گاڑیوں کا شو روم بھی ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم کا عالی شان محل دیکھنے میں کیسا ہے؟

شاہی خاندان جانوروں سے محبت کرتا ہے اور اس کا ثبوت محل میں قائم چڑیا گھر ہے، جس میں شیر، چیتے، بندر، اور دیگر جنگلی جانور موجود ہیں۔

مزید برآں، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دیگر ممالک میں بھی جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب