پیر, مئی 5, 2025

128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی، پاکستان مشکل امتحان میں!

بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے 128 سال بعد کرکٹ کو ایک بار پھر اولمپکس کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں ٹی20 فارمیٹ میں شامل کیا جائے گا، جس میں مردوں اور خواتین کے علیحدہ ایونٹس ہوں گے، جن میں چھ، چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تاہم پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم کی اولمپکس میں شرکت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی20 رینکنگ پر منحصر ہوگی۔ موجودہ صورتحال کے مطابق پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل کی عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ اولمپکس میں صرف ٹاپ 4 ٹیموں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

فی الحال ٹی20 رینکنگ میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سرفہرست ہیں، اور یہی ٹیمیں اولمپکس 2028 میں شرکت کے لیے مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہیں۔
اگر پاکستان کو اولمپکس میں حصہ لینا ہے تو اگلے کچھ برسوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹاپ 4 میں جگہ بنانا ضروری ہوگا۔

ابھی تک لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن سامنے نہیں آئی، مگر کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ اگر کارکردگی نہ دکھائی گئی تو پاکستان کو اگلے اولمپکس تک پانچ سال مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ موقع نہ صرف پاکستان کرکٹ کے لیے عالمی سطح پر خود کو منوانے کا ہے بلکہ اولمپکس جیسا عالمی اسٹیج کھیل کے فروغ کا بہترین ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب