ہفتہ, مئی 31, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کا لاہور، کراچی اور ملتان میں کرکٹ اکیڈمیز کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور، کراچی اور ملتان میں قائم اکیڈمیز کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جہاں پورے سال مختلف تربیتی پروگرامز جاری رہیں گے۔ ان اکیڈمیز میں بالخصوص ایج گروپ پاتھ ویز پروگرام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بینچ اسٹرینتھ پر بھرپور کام کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا جہاں کوچز ان کی مہارتوں کو نکھاریں گے۔ ملتان کی اکیڈمی میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو تربیت دے کر آئندہ ورلڈ کپ کے لیے تیار کیا جائے گا، جبکہ کراچی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اور دیگر ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کو تربیتی پروگرامز میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خواتین کھلاڑیوں کو اس سال کے ویمنز ورلڈ کپ اور اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ بھی اطلاع ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب