اداکار منیب بٹ اپنے حالیہ وی لاگ میں شادی کی تقریب میں کھانے کے ضیاع پر مہمانوں سے ناراض دکھائی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ پلیٹیں بھر کر کھانا چھوڑ دیتے ہیں، جس سے بڑی مقدار میں خوراک ضائع ہوتی ہے۔
ویڈیو میں منیب بٹ کو شادی کی تقریب کے دوران بچی ہوئی پلیٹیں دکھاتے اور ناراضی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین بار کچن کا چکر لگایا اور دیکھا کہ کھانے کی قلت نہیں بلکہ ضیاع مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا صرف تب ختم ہوتا ہے جب مہمان اسے ضائع کرتے ہیں۔
اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ کئی افراد نے منیب بٹ کی اس بات کو معاشرتی شعور اجاگر کرنے کی اچھی کوشش قرار دیا۔
یہ ویڈیو حال ہی میں منیب بٹ کے برادر نسبتی معاذ خان کی شادی کی ایک تقریب کے دوران بنائی گئی تھی، جہاں اداکار نے مہمانوں کے غیرذمہ دارانہ رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔